• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،شہریوں سے لوٹ مارکا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر7-aمیں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جناح میڈیکل روڈ پر واقع  ہوٹل سے دو مسلح ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوئے ہیں جس پر موقع پر موجود پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مقابلےکے بعد ایک ملزم کو ہلاک کر دیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 

تازہ ترین