• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کورنگی،بیشتر علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال، ڈینگی اور چکن گونیا کی بیماری پھیل رہی ہے

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)بلدیہ کورنگی کے حکام کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں تاحال میںتبدیلی نہیں آسکی ہےضلع کورنگی کے علاقے کچرے کے ڈھیربن چکے ہیں،حکام کی نااہلی کی وجہ سے ضلع کورنگی کے مکینوں کو رمضان، عید الفطر اور عید قرباں کے تہوار کے موقع پر شدید دشواری کا سامان کرنا پڑا جبکہ عید قرباں کے موقع پر نا ہی آلائیشوں کی بروقت اُٹھایا گیا اور ناہی چونے اور چراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے منتخب نمائندوں اور افسران نے میئر کراچی سمیت متحدہ کی قیادت کی ہدایات کو بھی ہوا میں اُڑادیا ہے میئر کراچی کے حکم پر شہر قائد میں کی گئی کسی بھی صفائی مہم میں بلدیہ کورنگی میں شامل ملیر، شاہ فیصل ٹاون، لانڈھی ٹاون، اور کورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں صفائی کے کام ہی نہیں کیے گئے جبکہ میئر کراچی اور متحدہ کی قیادت کو کارکردگی دکھانے کے لئے بلدیہ کورنگی کے حکام کی جانب سے چند بڑی سڑکوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کرکے ضلع کورنگی میں بڑے پیمانے پر صفائی کے کام مکمل کرنے کی رپورٹ میئر کراچی اور متحدہ کی قیادت کو پیش کی گئی ہے دوسری جانب ضلع کورنگی کے حکام نے ملی بھگت کرکے صفائی مہم اور عید قرباں کے کاموں کے نام پر گاڑیوں کی مرمت اورڈیزل کے اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات ظاہر کیے جارہے ہیں ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیںبلدیہ کورنگی کے مختلف علاقے مہران ٹائون،ا لفلاح،شمسی سوسائٹی،زمان ٹائون،بابر مارکیٹ،کے ایریا،چھ نمبر مارکیٹ،سو کوارٹر،جے ایریا،کورنگی ڈھائی نمبر، ملیر اے ایریا،بی ایریا،سعود آباد، کوثر ٹاون ،انڈس مہران، سمیت دیگر علاقوں میں نا ہی رمضان المبارک میں مکینوں کوصاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا نا ہی عید الفطر میں اور ناہی عید قرباں کے موقع پر ضلع میں شامل علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کیے گئے،چیرمین کی جانب سے میڈیا اور اعلیٰ حکام کی نظروں میںآنے کے لیئے چند مخصوص سڑکوں اور علاقوں میں صفائی مہم کے دوران کام کیا گیا تھا تاہم اندرونی علاقوں میں تاحال صفائی کے کام نہ ہونے کے برابر ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے مبینہ طور پرصفائی مہم کے نام پر گاڑیوں کی مرمت اور ڈیزل کا بڑے پیمانے پر استعمال دکھا کر لاکھوں روپے کے اخراجات ظاہر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین