• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کو دورئہ پاکستان کیلئے مجبور نہیں کیا جائےگا، سری لنکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ورلڈ الیون کے تین کامیاب میچوں کے انعقاد کے باوجود کرکٹ سری لنکا اپنے کھلاڑیوں کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلیے مجبور نہیں کرے گا۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ پلیئرز خود کرینگے۔

مارچ 2009میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سری لنکا کی ٹیم ساڑھے آٹھسال بعد ایک میچ کھیلنے لاہور آرہی ہے۔

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے خدشات سے منیجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین