• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم ورلڈ انڈر16 اسنوکر میں شرکت سے محروم

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسنوکر فیڈریشن کا روسی اسنوکر ایسوسی ایشن سے جانب سے ملنے والا دعوت نامہ معمہ بن گیا۔

انوی ٹیشن کو روسی سفارتخانے سے ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ اسنوکر انڈر16 اوپن چیمپئن شپ شرکت سے محروم ہوگیا۔

چیمپئن شپ یکم سے 8 اکتوبر تک سینٹ پیپرز برگ میں ہوگی۔

پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے صدر منور شیخ کے مطابق رشین اسنوکر ایسوسی ایشن کا دعوت نامہ اور ضروری کاغذات لیکر روسی ایمبیسی ویزوں کیلیے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ دعوت نامہ درست نہیں ، رشین امیگریشن کے ذریعے نیا دعوت نامہ منگوائیں۔ ہم نے فوری طور پر رشین اسنوکر ایسوسی ایشن سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے ہمیں بیس دن کا وقت چاہئے اور اب یہ تقریباً ناممکن ہے، انہوں نے روسی اولمپکس حکام سے رابطے کی ہدایت کی لیکن وہاں سےجواب دیا گیا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے کاغذات ملنے کی امید ختم ہونے پر ہم نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی ختم کردیا ہے۔

تازہ ترین