• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے،جنوبی افریقا کا زمبابوے کیخلاف چار روزہ میچ کا اعلان

جوہانسبرگ(جنگ نیوز)جنوبی افریقا نے زمبا بو ے کیخلاف پورٹ الزبتھ میں26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کے موقع پر چار روزہ ٹیسٹ گلابی گیند سے کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔ البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اسے چار روزہ میچ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیے جانے کی منظوری درکار ہے۔دریں اثنابھارتی کرکٹ بورڈکی من مانیوں کے باوجود بالاآخرملتوی کئے جانے والے بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اب ٹیسٹ سیریز چارکے بجائے تین میچوں پر مشتمل ہوگی ۔

تازہ ترین