• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہم نے اپنا مکان فروخت کر دیا۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
مجھے بہت صدمہ ہوا۔
وہ چار سو گز کا پرانا مکان تھا۔
بڑا سا صحن،
جس میں آم اور شریفے کے دو درخت تھے۔
مکان چوڑی سڑک پر تھا اس لئے کئی بار گاہک آئے۔
لیکن ڈوڈو کے والد بیچنے کو تیار نہ ہوئے۔
’’اس مکان سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں۔‘‘
وہ کہتے تھے۔
گزشتہ سال ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
’’مکان کیوں بیچا؟
اس سے تمہارے والد کی یادیں جڑی تھیں۔‘‘
میرا لہجہ زخمی تھا۔
ڈوڈو نے سر جھکا کے کہا،
’’یادوں کو ضرورتیں کھا جاتی ہیں۔‘‘

 

تازہ ترین