• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ،وزیر خزانہ استعفیٰ دیں ، سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سفارش کی ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں کیونکہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، ان کا وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار رہنا وزارت، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بدنامی ہے ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ، سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری کی خبر عالمی میڈیا میں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی ، ان  حالات میں وزیر خزانہ کو مستعفی ہو جانا چاہئے، الیاس بلور نے اسحاق ڈار سے استعفی ٰ طلب کیے جانے کی مخالفت کی، سلیم مانڈوی نے کہا کہ وہ  اسحاق ڈار کو فون کر کے درخواست کریں گے کہ وہ مستعفی ہو جائیں ، لاوہ ازیں کمیٹی میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے 64ارب روپے کے نان ٹیکس ریونیو  دہری اندراج کے معاملےکو زیر بحث لایا گیا جس سے بجٹ خسارہ کو کم دکھا یا گیا ہے۔

تازہ ترین