• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 1918سے چلنے والے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی،درخواست گزاروں نے 99ویں سالگرہ کاکیک کاٹا

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پانچ ہزار چھ کنال اراضی سے متعلق 1918سے چلنے والے مقدمہ کی سماعت مسول علیہ کے وکیل کی عدم حاضری کی بنائ پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہےجبکہ درخو است گزاروں نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مقدمہ کی ننانوے سالہ سالگرہ مناتے ہوئے باقاعدہ طور پر کیک بھی کاٹا ہے.

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے خیرپورٹامیوالی ضلع بہاولپور کی پانچ ہزار چھ سو کنال زمین کی ملکیت سے متعلق 1918 سے چلنے والے مقدمہ کی سماعت کی تو مسول علیہ کاوکیل پیش نہ ہوا،جس پر فاضل عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی، مقدمہ کے سلسلے میں بہاولپور سے اسلام آباد آنے والے درخواست گزاروں کاکہناتھاکہ ان کے بزرگ شہاب الدین ولد شیر خان اس زمین کے مالک تھے اور ان کی بیوی ہماری پرنانی تھی، بزرگ 1918میں فوت ہوئے تھے،اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مقدمہ کی ننا نو ے سالہ سالگرہ مناتے ہوئے باقاعدہ طور پر کیک بھی کاٹا،یاد رہےکہ فیاض حسین اور دیگر ستر افراد کے در میا ن زمین کی وراثت کا1918سے مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

تازہ ترین