• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو وائرس سے ایک اور ہلاکت، رواں سال کراچی میں اموات کی تعداد 7ہوگئی

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں کانگو سے ہونے والی اموات کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔

صوبائی محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کانگو وائرس ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 52سالہ سید غفور شاہ کو چند دن قبل نجی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا جس کے خون کے طبی تجزیوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ اسے طبی امداد دی گئی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور12ستمبر کو انتقال کر گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال کی جانب سے کل ہی رپورٹ دی گئی ہے اس لئےتاخیر سے تصدیق کی گئی ۔

تازہ ترین