• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنہل ساریو کے اغواکامقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد درج کرلیا گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وائس آف مسنگ پرنس نامی تنظیم کے ڈپٹی کنوینر اورمعروف سماجی رہنما پنہل ساریو کے اغواکامقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد جی او آر پولیس نے مغوی کی بیوی کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر تھانے میں جمعرات کو المصطفیٰ ٹاؤن قاسم آباد فیز ٹو کی رہائشی مسماة صفریٰ ساریو زوجہ پنہل ساریو کی جانب سے درج کرائے گئے کرائم نمبر 47/2017زیردفعہ PPC34,365میں کہاگیاتھا کہ اس کے شوہر پنہل خان ساریو 3اگست2017ءکو گھرسے دوستوں کے ساتھ دعوت میں جانے کاکہہ کرگئے تھے اورکہا تھاکہ رات دیر سے آؤنگا۔

رات ساڑھے 11بجے شوہر کے دوست مہیش کمار ولد شیکم داس دیوان نے اطلاع دی کہ وہ ممتاز مرزا آڈیٹوریم سے تقریب کے بعدنکل کر 2کاروں میں سوار ہوکر گھرآرہے تھے کہ سندھ میوزیم کے قریب سفید رنگ کی ریگیو گاڑی میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے انہیں روک لیا اورپنہل خان ساریو کو گاڑی سے زبردستی اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے ان کافون بھی بند ہے اور شوہر کاکوئی پتہ نہیں ہے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہوئی ہے جی او آر پولیس نے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن پنہل ساریو کے اغواکامقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین