• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی طرف سے آئی ٹی آلات ،کمپیوٹرز اسکینرز کا تحفہ چیئر مین سینیٹ کو موصول

اسلام آباد( طاہر خلیل) ای پارلیمنٹ کیلئے چین کا تحفہ چیئرمین سینیٹ کو موصول ہوگیا چین کی پیپلز کانگریس نے آئی ٹی آلات، کمپیوٹرز،ا سکینرز سینیٹ کو بطور تحفہ بھیجے ہیں، اس ضمن میں جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں خصوصی تقریب ہوئی۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایشیاء کامستقبل ایشیائی عوام کے ہاتھوں میں ہے اور انہیں ایشیاء کی ترقی کیلئے خود کاوشیں کرنی ہونگی کیوں کہ مغربی استعماری قوتوں نے اپنے مقاصد اور عزائم کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ایشیاء کی افرادی قوت اور وسائل کو استعمال کیا اور ایشیائی عوام کا استحصال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ پاکستان اور  چین کی دوستی کی اپنی ایک تاریخ ہے اس مثالی دوستی کی بدولت ایشیائی خطے کے عوام مزید ایک دوسرے کے قریب آئینگے ۔ چیئرمین سینٹ نے چین کی سیاسی قیادت اور سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان آلات کی بدولت سینٹ کی ان کا وشوں کو مزید تقویت ملے گی جو کہ ای ۔

پارلیمنٹ کے لیے کی جارہی ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی چین کی سیاسی قیادت کے اس تحفے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب ایک دوست ملک کی جانب سے خیر سگالی کا ایسا جذبہ دیکھنے کو ملاہے اس موقع پر چین کے سفیرسن وی ڈونگ نے بھی خطاب کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین