• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول (اے ایف پی) ترکی میں عدالت نے گزشتہ 6ماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے دو اساتذہ کی نمائندگی کرنے والے 14 وکلاء کو جیل بھیج دیا۔ ان اساتذہ کو حکومت نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد برطرف کردیا تھا۔ ان دونوں اساتذہ نے مارچ میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی جنھیں دہشتگردی کے الزامات میں مئی کے مہینے میں جیل بھیج دیا گیا تھا اور 14 ستمبر کو ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا تاہم خرابی صحت کے خدشات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

آفس آف پیپلز رائٹس سے تعلق رکھنے والے 16 وکلاء ان اساتذہ کی نمائندگی کررہے تھے جنھیں مقدمے کی کارروائی سے دو روز قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔ استنبول کی عدالت نے ان میں سے 14 وکلاء کو دہشتگرد گروپ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیے جبکہ دو کو رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین