• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی،مردم شماری پر تحفظات،متحدہ کے ارکان کا علامتی واک آئوٹ

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان اسمبلی نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے علامتی واک آئوٹ کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں شیخ صلاح الدین نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ایک قرارداد جمع کرائی تھی کسی رکن پارلیمنٹ نے اس کو اہمیت نہیں دی۔ ہم مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعداد و شمار تبدیل کرکے کراچی کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے۔ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مردم شماری کے معاملے پر علامتی واک آئوٹ کرتی ہے اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان واک آئوٹ کر گئے۔

تازہ ترین