• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کی 75بہاریں ساتھ دیکھنے والاجوڑا دنیا سے بھی ایک ساتھ رخصت ہو گیا

کنگسٹن(جنگ نیوز)کینیڈا کے سابق فوجی اور ان کی برطانوی اہلیہ 75برس تک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد  دنیا سے  بھی ایک ہی دن رخصت ہوئے، 22 اگست 1942 کو شادی کے بندھن میں بندھے  میاں بیوی  کی موت  میں صرف پانچ گھنٹوں کا فرق تھا،94 سالہ جین سپیئر کو نمونیا  کے باعث  ہسپتال  لا یا گیا ، ایک دن بعد  ہی ان کے 95 سالہ شوہر جارج سپیئر کو بھی ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔دونوں میاں بیوی جمعرات کو دنیا سے کوچ کر گئے۔

تازہ ترین