• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک ماہ کے دوران دوسرا صحافی قتل

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے شمال مشرقی حصے میں سیاسی بد امنی کی کوریج کرنے والے ایک اور صحافی کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے، واقعہ ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگر اتلا میں سیاسی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا ،شنتانوبھومک کو لاٹھیوں سے مار مار کر ہلاک کیا گیا۔صحافی شنتانو بھومِک ان جھڑپوں کی رپورٹنگ میں مصروف تھے ۔

 دو ہفتے قبل ہی بھارت میں ایک معروف خاتون صحافی گوری لنکش کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ریاستی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت سپتارشی کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس صحافی کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین