• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ:کینجھرجھیل میں مچھلی کےایک لاکھ بچےچھوڑدیےگئے

ٹھٹھہ(نامہ نگار) محکمہ فشریز کی جانب سے ماہی گیروں کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے غرض سے کینجھر جھیل میں مچھلی کے ایک لاکھ بچے چھوڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کی جانب سے کینجھر جھیل میں مچھلی کے ایک لاکھ بچے چھوڑے گئے۔ اس موقع پر محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر ذوالفقار لاڑک نے بتایا کہ اقدام کا مقصد ماہی گیروں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینجھر جھیل تاریخی، سیاحتی، ثقافتی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قومی اثاثہ بھی ہے، جھیل کے کنارے پر بسنے والے ماہی گیر ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور محکمہ فشریز ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین