• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات مٹیاری ، 36سرکاری ملازمین صحافی نکلے، فہرست جاری

ہالا(نامہ نگار)محکمہ اطلاعت مٹیاری نے سرکاری ملازمین صحافیوں کی فہرست جاری کردی 36ملازمین میں نائب قاصد پلمبر بیلداراور ڈسپینسر بھی صحافی نکلے دوٹیچر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں دیدیں ،تفصیلات آج عدالت میں پیش کی جائینگی، ہائیکورٹ آف سندھ سرکٹ بنچ حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے حکم پر محکمہ اطلاعت مٹیاری نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مٹیاری کے علاوہ مختلف محکموں کےضلعی افسران کی تصدیق کے بعد شعبہ صحافت سے منسلک36 سرکاری ملازمین کی فہرست جاری کردی جس میں اکثریت محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی اور دیگر اداروں کے نائب قاصد پلمبر بیلدارڈسپینسربھی مختلف چینلز اور اخبارات کےصحافی نکلے، ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ٹی وی چینلز کیلئے رپورٹنگ کرنے والے دو ٹیچرز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مٹیاری کو قبل ازوقت ملازمت سے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دیکر صحافت سے منسلک رہنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ دیگر نے صحافت سے لاتعلقی کیلئےدرخواستیں جمع کرانا شروع کردیں   ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن مٹیاری صابر کاکا سعید شیخ نےسیکرٹری اطلاعت سندھ کی جانب سے جاری لیٹر کے ساتھ سرکاری ملازمین سے صحافت نہ کرنے کیلئے حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین صحافیوں سے ایکریڈیشن کارڈ واپس لینے سمیت سرکاری تقریبات میں دعوت پر پابندی کے علاوہ اہم تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی پاسز جاری نہیں کئے جائیں گے، صابر کاکا نےکہاکہ میڈیا مالکان کو ضلعی محکمہ اطلاعت کی تصدیق کے ساتھ نمائندےمقرر کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین