• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ’محدود وقتی شادی‘ کے الزام میں 8 عرب شہری گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی پولیس نے عرب ممالک کے آٹھ ایسے شہریوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ’محدود وقتی شادی‘ کے لیے ایجنٹوں کو ہزاروں ڈالرز دیے تھے۔ عمان سے تعلق رکھنے والے پانچ جبکہ قطر کے تین شہریوں کو بھارت کے شمالی شہر حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

حیدرآباد پولیس کے ڈپٹی کمشنر وی ستیانایارانہ کے مطابق شہر کے مختلف ہاسٹلوں سے آٹھ کم عمر لڑکیوں کو بچایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پانچ ایجنٹوں، تین مولویوں اور چار ہاسٹل مالکوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین