• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدخاقان 40سال پائلٹ رہے،اسکائی ڈائیونگ‘ ایڈونچرکے شوقین ہیں‘انٹرویومیں انکشاف

 نیویارک (صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 40 سال سے زائد عرصہ پائلٹ رہے، وہ اسکائی ڈائیونگ کے شوقین ہیں،کافی ایڈونچر کو پسند ہی کرتے ہیں۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ایک پائلٹ تھے اور چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ جہاز اڑاتے رہے ہیں۔وزیراعظم ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔جمعرات کو مختلف  انٹرویوز میں  جب وزیراعظم پاکستان سے ان کے اسکائی ڈائیونگ کے شوق کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس موقع پرانہوں نے بتایا میں ایک پائلٹ ہوں اور 40 سال سے زائد عرصہ پائلٹ ہی رہا۔

انکی اپنی ذاتی ایئرلائن بھی موجود ہے، آپ سب نے ʼایئر بلوʼ کا نام تو سنا ہی ہوگا‘انہوں نے مزید بتایا میں اسکائی ڈائیونگ کا بھی خاصا شوق رکھتا تھا لیکن اب میں یہ کرتب دکھانے کے لیے کافی بوڑھا ہوچکا ہوں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اب چھٹی کے دنوں میں مزید اسکائی ڈائیونگ نہیں کریں گے تو انہوں نے کہا نہیں میرے خیال سے اب اور نہیں۔

تازہ ترین