• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری ہتھیاروں پر پابندی، 51 ممالک نے معاہدے پر دستخط کر دئیے

نیویارک (جنگ نیوز) نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 51 ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تاہم جن ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں ان میں سے نہ تو کسی کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ ہی کوئی ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رُکن ہے۔ ’’ٹریٹی آن دی پروہیبیشن آف نیوکلیئر ویپنز‘‘ یا جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کے اس معاہدے پر رواں برس سات جولائی کو اتفاق کیا گیا تھا اور یہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے حوالے سے پہلا ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے تحت جوہری ہتھیار رکھنا قانونی طور پر منع ہو گا۔ نیٹو نے اس  معاہدے کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے شمالی کوریا جیسے مماک کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔ 

تازہ ترین