• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو طبی امداد کی فراہمی

کاکس بازار (اے ایف پی) بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران شدید زخمی ہونے والے ہزاروں روہنگیا مہاجرین کو طبی امداد فراہم کی ہے، بنگلہ دیشی حکام کے مطابق 2 ہزار 350 روہنگیا مہاجرین کو طبی امداد فراہم کیں جو فائرنگ، خنجروں کے وار اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے شدید زخمی ہوکر بنگلہ دیش پہنچے۔

گزشتہ ماہ 25 اگست کے بعد سے 4 لاکھ 22 ہزار روہنگیا مہاجرین میانمار کی ریاست راکھائن سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں، دوسری جانب امدادی کوششوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب سے 100 ٹن خوراک اور دیگر سامان لیکر بوئنگ طیارہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوچکا ہے جبکہ امریکا بھی اضافی 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے۔

تازہ ترین