• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ پر اوورچارجنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشترہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ پر اوورچارجنگ جاری ہے، شہریوں سےمقررہ فیس سے زائدچارجز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پارکنگ سٹینڈ پرسائیکل پارک کرنے کی فیس 5روپے، موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10روپے جبکہ کارکی پارکنگ فیس 20روپے مقرر ہے اسکے ساتھ ساتھ نشتر پارکنگ سٹینڈ پر موٹرسائیکل کے ہیلمٹ کی حفاظت کے لئے 10روپے علیحدہ وصول کئے جاتے ہیں ، مقرہ فیس کے بجائے شہریوں سےموٹرسائیکل کی پارکنگ 10روپے کےبجائے 20روپے فیس وصول کئے جاتے ہیں اور سائیکل کے 5 روپے کے بجائے 10روپے لئے جاتے ہیں ، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار کی جانب سے کھلے عام اوورچارجنگ جاری ہے اور شہریوں سے اس معاملے پر لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ، شہری محمد فیصل نے جنگ دفتر میں آکر بتایا کہ پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے تلخ کلامی معمول بن چکی ہے زائد پارکنگ کی فیس کی وصولی کے خلاف شکایت کے لئے ٹھیکیدار کا موبائل نمبر درج ہے جو کال کرنے پربند ہوتاہے ،اس حوالے سے شہریوں نے نشتر انتظامیہ سے اووچارجنگ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  شکایات موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین