• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدرسید افضال احمد شاہ کے انتقال پر شیخ عمردین سےاظہارتعزیت

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدرسید افضال احمد شاہ کے انتقال پر فیڈریشن کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری شیخ عمردین سے ان کی رہائش گاہ پر علماء اور وائس چیئرمین کینٹ بورڈ سمیت دیگر معززین شہر نے ملاقات کرکے تعزیت کی ، اس موقع پر معروف عالم دین حافظ محمد فاورق خان سعیدی نے کہا کہ سید افضال شاہ ایک بڑے انسان تھے ، انہوں نے شعبہ صحافت میں اپنی ایماندارنہ جدوجہد کی بدولت نئی جہت متعارف کرائی جبکہ اخباری صنعت کی ترقی میں بھی ان کا خاص کردار رہا، اس موقع پر وائس چیئرمین کینٹ بورڈ طارق نیاز نے کہا کہ ان کا خلا صدیوں پر نہیں کیا جاسکے گا، شیخ عمردین نے کہا کہ ہماری صنعت کی ترقی سید افضال شاہ کا مرکزی کرداررہاہے ، اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ، جبکہ محمد ایوب مغل ، حافظ ظفر قریشی،صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی ، چوہدری شاک حسین اور ڈاکٹرعمران یوسف بھی موجودتھے۔
تازہ ترین