• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسی7 کے وائس چیئرمین کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

ملتان( سٹاف رپورٹر) یوسی7 کے وائس چیئرمین غلام رسول اعوان عرف چاچا شولی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت  کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر منعقدہ  عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے   شیخ طارق رشید ، ملک انور علی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یجنڈا ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا جبکہ ہمارا ایجنڈاملکی تعمیروترقی ہے، مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے۔اس موقع پر غلام رسول عرف شولی وائس چیئرمین نے کہا کہ قوم اب عمران خان کی حقیقت جان چکی ہے ،اس موقع پر چیئرمین زاہد خان، محمودقریشی، شیخ عمر، اکرم سگو، منظور قصوری، کالی پہلوان، محمد خالد، حاجی بشیر اعوان ، عبدالرحمن فری رفیق کریمی، ودیگر بھی شریک تھے۔ 
تازہ ترین