• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہا ئیکورٹ:طالبعلم کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہا ئیکورٹ ملتان بنچ  نے طالبعلم کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں بظاہرملزمان کی مجرمانہ نیت نہ ہونے کی بناء پر عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے 4مئی 2017کو ریاض احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا کہ اسکا ساتویں جماعت کا بیٹا ابرار 4 روز قبل سکول گیا   ٹیوشن کیلئے راضی نہ ہونے پر ٹیچرز منزہ دلشاد اور نبیل شمشیر نے تشدد کر کے شدید زخمی کردیا جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا،ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست سیشن کورٹ وہاڑی نے خارج کر دی تھی جس پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ،عدالت میں ملزمہ منزہ دلشاد نے  دلائل دیئے کہ وہ ایم فل تعلیم کی حامل ہے اور وقوعہ کے بعد سیکرٹر ی تعلیم نے برخواست کر دیا،بچے کو ماں بن کر پڑھایا سبق یاد نہ کرنے پر معمولی سرزنش کی جس میں قتل کی کوئی نیت نہ تھی،مقدمے کے تفتیشی نے رپورٹ دی تھی کہ معمولی تشدد کا بیان درست ہے لیکن ٹیچرز نے مار نہیں پیار کے بر عکس رویہ اختیار کیا ہے ، عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین