• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ ،مالک پر تشدد اور کیش چوری کر نے کے الزام میں 50افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ صدر نے ہوٹل میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے ،مالک پر تشدد اور35 ہزار کا کیش چوری کر نے کے الزام میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،سورج میانی کے رہائشی وقار نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا محمد اقبال آ گیا اس نے کمیٹی کا مطالبہ کیا جس پر وہ طیش میں آ گیا محمد یار، عثمان، محمد علی، ریاض، عرفان، صوبیدار، اکمل، احمد، سجاد الطاف، شفیع، منیر، اللہ دتہ، بلال، ربنواز، عمر، صدیق و دیگر نامعلوم افراد کو بلوا لیا اور اس کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کیش چوری کر کے لے گئے۔
تازہ ترین