• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام صبر واستقامت درس کا مہینہ ہے: ڈپٹی میئرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئرملتان منور احسان قریشی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے  کہاہے کہ محرم الحرام صبر واستقامت کے درس کا مہینہ ہے۔ ہمیں صبر، اتحاد، اتفاق کی فضا قائم رکھنی چاہئے ، محرم کے تمام تر جلوسوں کے روٹس پر مکمل سکیورٹی فراہم، روڈز کی اصلاح یقینی بنائی جائیگی، انتظامیہ وزیر اعلٰی شہباز شریف کی ہدایت پر محرم جلوس کے روٹس پر مکمل معاونت کرے گی۔اور تمام تر انتظامات بر وقت مکمل کئے جائینگے،علما ء کرام کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد اور ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھیں۔
تازہ ترین