• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چانڈیہ برادری کا علاقے کی ترقی ملک مرتضیٰ رحیم کھر کی حمایت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ  چوک سرور شہید سے چانڈیہ برادری نے پہلی مرتبہ یکجا ہوکرعلاقے کی ترقی کے لئےایم پی اے ملک مرتضیٰ رحیم کھر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور علاقے میں  مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ،  جس کے تحت   سردارعبدالحق خان چانڈیہ ، سرداراظہر عباس چانڈیہ، چیئرمین یوسی 33سردارامجد عباس چانڈیہ،چیئرمین یوسی  25  سردارضیاالحق  چانڈیہ،سردارعبداللہ چانڈیہ ,سردارارشاد خان چانڈیہ،چیئرمین یو سی  ریاض آباد ملک رشید سوئیہ ، چیئرمین یو سی  518 شبیر ملانہ ،چیئرمین یو سی  بھاگل ملک حفیظ کھجر،پھول حسین چانڈیہ ، بلال خان ایڈووکیٹ چانڈیہ سمیت دیگر نے  اختلافات پس پشت ڈال کر  مل جل کرکام کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ علاقے میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوسکے  ۔
تازہ ترین