• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کاٹن کمیٹی کا 24رکنی سائنسدانوں کا وفد اوتھل پہنچ گیا ،سیمینار میں شرکت

حب ( نامہ نگار) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی منسٹری آف ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کا 24رکنی سائنسدانوں کا وفد اوتھل پہنچ گیا ۔ لسبیلہ یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر تصور ملک کو لسبیلہ یونیورسٹی کاٹن ریسرچ اسٹیشن لسبیلہ کے انچارج نے سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس کے بعد 24رکنی وفد نے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جا کر لسبیلہ یونیورسٹی میں لگائے گئے کپاس کی فیلڈ کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر تصور ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ ملک بھر میں دورے کرکےکپاس کی کوالٹی اور مختلف اقسام کی پیداوار کا جائزہ لیتاہے ۔

تازہ ترین