• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ ممالک کی طرح ماڈرن ڈومیسٹک تجا رت اپنائی جائے،ایم عاصم ٹوانہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حکومت چاہتی ہے کہ ڈومیسٹک تجارت میں چائنا، امریکا، جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک سے تجربات حاصل کر کے ماڈرن ڈومیسٹک تجا رت اپنائی جائے تاکہ ملک کی تاجربرادری ترقی کرے۔ ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر ڈومیسٹک تجا رت ونگ وزارت تجا رت پاکستان کے ایم عاصم ٹوانہ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ‘ نائب صدر ضیا ءالدین و دیگر ممبران سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ڈومیسٹک تجارت میں چائنا، امریکا، جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک سے تجربات حاصل کر کے ماڈرن ڈومیسٹک تجا رت اپنائی جائے تاکہ ملک کی تاجربرادری ترقی کرے‘ وزارت تجارت پاکستان مقامی تجا رت کی ترقی کے لئے حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پالیسی ترتیب دینے کا مطلب صنعتکا ر اور ٹریڈرز کے مسائل کو کم سے کم کیا جائے۔حیدرآباد چیمبر کی سفارشات کو شامل کریں گے اور اس سلسلے میں ایک ماہ میں اجلاس منعقد ہو گا جس میں تمام متعلقہ اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور مکمل ڈومیسٹک تجارت کے حوالے سے مفید تجا ویز حکومت سندھ کو دی جائیں گی تاکہ وہ ان پر عمل کر کے صوبے میں تجارت و صنعت کو ترقی دے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ڈومیسٹک تجا رت کے عنوان سے مینوفیکچرنگ ایکسپو رٹ اور تجا رت میں حائل مسائل کا تذکرہ کیا۔

تازہ ترین