• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ، 50 سے زائد عالمی کمپنیز کو کاروبار ی اجازت نامے جاری

نیویارک (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری نے گذشتہ نو ماہ کے دوران 50 سے زیادہ بڑی عالمی کمپنیوں اور فرموں کو مملکت میں کاروبار کے لیے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ سعودی وزیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری ماجد القصبی نے نیویارک میں گلوبل بزنس فورم کے موقع پر انٹرویو میں بتایا ہے کہ جن کمپنیوں کو کام کے اجازت نامے جاری کیے گیے ہیں ان میں 23 امریکی ہیں اور ان میں ایچ پی اور بوئنگ بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں وزارت تجارت اور سرمایہ کاری مزید 6کمپنیوں کو سعودی عرب میں کام کے اجازت نامے جاری کردے گی۔سعودی وزیر نے بتایا ہے کہ بینک دیوالیہ قانون منظوری کے لیے شوریٰ کونسل کو بھیج دیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس پر 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں عمل درآمد کا آغاز ہوجائے گا۔تجارتی قرضوں کے نظام سے متعلق قانون کو بھی دو سے تین ہفتوں میں شوریٰ کونسل کو بھیج دیا جائے گا۔اس کے بعد تجارتی فر نچائز کے نظام کا قانون بھی تیار کرکے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین