• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس گروپ پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل سال دوم کے سالانہ امتحانات 2017؁ء کے نتائج کا اعلان پیر 25 ستمبرکو تین بجے گورنمنٹ سر سید گرلز کالج ، ناظم آباد کراچی کے آڈیٹوریم میں کیا جائیگا ۔ طلباء و طالبات کی آسانی کے لئے ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے رزلٹ موبائل پر حاصل کرسکتے ہیں جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے موبائل میسج میں ٹائپ کریں BIEK ROLL NO اور اس کو 8583 پر SEND کریں تاہم حتمی نتائج کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk وزٹ کریں۔

تازہ ترین