• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات ... بلیو وہیل گیم یا سنسنی خیزی

بلیو وہیل ایک بہت ہی خطرناک گیم ہے جس کا آخری مرحلہ مبینہ طور پر موت ہے اس گیم میں کل پچاس ٹاسک دیئے جاتے ہیں جو کہ پچاس دن پر مشتمل ہیں جبکہ آخری چیلنج خود کشی ہے۔ یہ گیم دنیا کے کئی ممالک تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان میں بھی اس گیم کا آغاز ہو چکا ہے بلیو وہیل چیلنج نے دنیا میں خوف پھلایا ہوا ہے اور ان ہی چیلنجز کے ذریعے انسان اپنے آپ کو بہت سے خطرناک نقصانات پہنچا رہا ہے۔ اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے ہر ایک انسان کے اندر بلیو وہیل گیم کا خوف پھیلتا جا رہا ہے حالانکہ سوشل میڈیا پر اس سے دور رہنے کی ترغیبب دی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے والدین اپنے بچوں کی انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس گیم یا ایسی کسی بھی غلط سمت میں انہیں جانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں۔
( ثمرہ کائنات )
(samrakaynat@gmail.com)

تازہ ترین