61ہجری جمعہ المبارک کی میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی عظیم شہادت نے محرم الحرام کو جمال و کمال اور عظمت کو بلند کر دیا۔ نواسہ رسول ﷺ جگر گوشہ بتول جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسینؓ نے یزید جیسے فاجر و فاسق اور بے دین شخص کی بیعت سے انکار کیا اور اپنا گھر بار، وطن اور نانا رسول اللہ ﷺکے روضے کو چھوڑ دیا آپ کو یہ برداشت نہ تھا کہ نانا آنحضور ﷺکے دین پر کوئی حرف آئے، آج پھر اس قافلہ حسینی اور عزیم کربلا کی درسگاہ سے سبق حاصل کرنے کا وقت ہے۔ انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، نوجوان طبقہ تباہی کی راہ کی طرف گامزن ہے۔ آج اس عظیم درسگاہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے ظلم اور جبر کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ اسلام کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کریں اور ہر طرح کی برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔
(طلعت جبیں)
(tjsheikh12@gmail.com)