• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین مارشل آرٹ گیمز،عنبرین نے برانز میڈلز کی ہیٹ ٹرک کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اشک آباد میں ہونے والی پانچویں ایشین انڈور مارشل آرٹ گیمز میں پاکستان کے عدنان محمد نے ریسلنگ کے 90کے جی میں سلور میڈل جبکہ عنبرین مسیح نے بیلٹ ریسلنگ کے55 کے جی میں برانز میڈل حاصل کر لیا۔ یہ میگا ایونٹ میں ان کا تیسرا برانز میڈل ہے۔ پاکستان کے محمد سجاد، چینی کھلاڑی ینگ بنگاٹوکے ہاتھوں 3-5 سے شکست کھانے کے بعد اسنوکر میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مقابلوں میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جس میں دوگولڈ ، تین سلور اور 15برا نز میڈل شامل ہیں۔

ٹینس مقابلے میں پاکستان کی مسرور سائرہ خان، خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے چوہدری احمد، حیدر عبدال ازبکستان کے کھلاڑیوں سے شکست کھا گئے۔ اسنوکر میں ایران کے سہیل واحدی نے سلور میڈل جیتا۔ گیمز میں میزبان ترکمانستان 69 گولڈ، 51 سلور، 55 برا نز میڈل کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ایران17 گولڈ ،14 سلور، 35 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے، ازبکستان16 گولڈ، 19 سلور اور 42 برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تھائی لینڈ15 گولڈ، 14سلور، 18برانز حاصل کر کے چوتھی پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین