• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ،اشعر قریشی کی سنچری

کراچی (اسٹاف پورٹر) سہ روزہ انڈر19 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ، اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر کراچی بلیوز نے 277رنز کئے۔ کراچی بلیوز کو ٹرائنگولر سیریز میں رسائی کیلئےپہلی اننگز کی برتری کے ساتھ میچ ڈرا کرنا ہے۔ اشعر قریشی نے 106 اورعمران شاہ نے 76رنز بنائے۔ راولپنڈی نے اپنی پہلی اننگز میں 18رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں۔ علی عمر نے 9رنز کے عوض 2وکٹیںلیں۔

نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر 57رنز بنائے۔ پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 240رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر دو وکٹ پر 59 رنز بنائے۔ قبل ازیں فاٹا کی ٹیم 171رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ حماد اسلام نے 42رنز دے کر6 کھلاڑی ٹھکانے لگائے۔

تازہ ترین