• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر  واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی سو کواٹرکی رہائشی خاتون 30سالہ طیبہ گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ، لیاقت آباد 10نمبر گرلز کالج کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50سالہ انور  جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا، ماڑی پور تھانے کی حدود گریکس کے قریب ٹریلر  نے نیچے سویا ہوا   کلینر  ڈرائیور نے اچانک ٹریلر چلانے کے باعث  پچھلے ٹائروں تلے کچلا گیااور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے  ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق متوفی 24 سالہ نیاز احمد ولد گل احمد  جیکب آباد کا رہائشی تھا پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سیدھی سرد خانے منتقل کردی ہے، گلستان جوہرمیں شاپنگ مال کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر مزدور   38سالہ شہاب الدین ولد زر خان جاں بحق ہو گیا ، آبائی تعلق صوبہ کیبر پختون خواہ سے ہے۔  

تازہ ترین