• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فاروق ستارنے طالب جوہری کی عیادت کی،صحتیابی کیلئے دعا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وفد نے علامہ طالب جوہری سے انچولی میں واقع امام بارگاہ میں  ملاقات کی اور ان کی عیادت کی، وفد میں سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان،رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ،کشور زہرہ،میئر کراچی وسیم اختر ،چیئر مین ضلع سینٹرل ریحان ہاشمی اراکین قومی اسمبلی شیخ صلا ح الدین ثمن جعفری شامل تھے ۔

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے  مابین ہم آہنگی کے قیام اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ، ڈاکٹر فاروق ستار نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ علما و ذاکرین منبر سے انتہا پسندی کے خاتمے کا درس دیں ، علامہ طالب جوہر ی نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کے خیالات سے اتفاق کیا اور عیادت کی غرض سے ان کے آنے کا شکریہ ادا کیا، وفد نے علامہ طالب جوہری کی جلد صحتیابی و درازی عمر کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔ 

تازہ ترین