• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے،نعیم الرحمٰن

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرجمعہ کے روز کراچی کے سینکڑوں مقامات پراحتجاجی مظاہرے ہو ئے،مرکزی مظاہرہ فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد کے باہر ہوا جس سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ، امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان اور سیکرٹری ضلع محمد یوسف نے خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے مسلمانوں بھائیوں کے اعضاء کاٹے جارہے ہیں،ان کو قتل کیا جارہا ہے اور جو بنگلہ دیش کی سرحدوں پر موجود ہیں انہیں پناہ نہیں دی جارہی ایسی صورتحال میں ہمارے حکمران خاموش ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ امت رسول ؐ پر یہ وقت اس وقت تک رہے گا جب ہم چور ، لٹیروں ، ڈاکؤں اور قاتلوں کو اپنے سروں پر بٹھاتے رہیں گے ، جب ہم حالات سے سمجھوتہ کرتے رہیں گے،علاوہ ازیں شہر بھر میں مساجد کے امام اور آئمہ حضرات نے اپنی تقاریر اور خطبوں میں روہنگیاکے مسلمانوں پر مظالم اور برما کے حکمرانوں کے افسوس ناک اور متعصبانہ کردار پر عالمی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کی اور مظلوم اور نہتے مسلمانوں سے بھر پور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سلامتی ،جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

تازہ ترین