• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، سیکورٹی انتظامات مکمل،رینجرز،پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

اکراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیئے،ترجمان رینجرز کے مطابق اس سلسلے میں کسی بھی ناگہانی  صورتحال کے پیش نظر فوری اور موثر کارروائی کے لیئے کرائس منیجمنٹ سیل ہیڈ کواٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں قائم کر دیا گیا ہے،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے تمام مکاتب فکر کی عبادت گاہوں،مجالس،امام بارگاہوں  اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ ،موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھادیا گیا ہے،اس سلسلے میں جمعہ کو کراچی اور اندرون سندھ مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ اور موبائل پٹرولنگ کی گئی،وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہےجسکے تحت شر انگیز تقاریر کرنے،مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی،اسکے علاوہ ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کےا سلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی،ضابطے کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیساتھ فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،محرم الحرام کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی،اسکے ساتھ ساتھ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والے راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا،ترجمان رینجرز نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اور ساتھ ہی عوام  سے بھی گذارش کی ہے کہ اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مشکوک چیز یا فرد کی اطلاع فوری پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگارواٹس اپ نمبر 03162369996یا رینجرز ہیلپ لائن 1101پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے کریں۔

تازہ ترین