• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال رواں کے بجٹ میں 21ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ21مختلف ترقیاتی اسکیمیں سال رواں کے بجٹ میں شامل کی گئی ہیں جبکہ متعدد ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے، شہر کے مختلف حصوں میں سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، شجر کاری اور صفائی کا کام جاری ہے، منتخب بلدیاتی نمائندے خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ہمارے لئے برابر ہیں اور شہر کے ہر علاقے میں یکساں ترقیاتی کام کرانا ہمارا مقصد ہے، ہل پارک کی زمین پر  قبضہ ختم کرانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید نکاتی کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے 13رکنی وفدسے بات چیت کے دوران کیا ، ملاقات کے دوران یوسی چیئرمینز نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا ،جس پر میئر کراچی نے کہا کہ ہم تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، شہر میں قبرستان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دو نئے قبرستان تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ایک سرجانی ٹائون اور دوسرا سپر ہائی وے کے قریب بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین