• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں فرش عزا بچھا دی گئی، عزادار رابطہ کمیٹی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی سید الشہداءحضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاءکی شہادت کی یاد میں فرش عزا بچھا دی گئی اور شہر و ملحقہ علاقوں میں مجالس و ماتم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے آرگنائزر زوار عبدالستار درس کے مطابق یکم محرم الحرام سے حیدرآباد شہر میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور قدم گاہ مولا علی پر مولانا ذیشان حیدری، محفل حسینی میں مولانا محمد علی غیوری، امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں سجاد رضا نقوی، ہزارہ امام بارگاہ حسین آباد میں انور علی گلگتی، امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ٹنڈو غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد میں مولانا غلام رسول گوپانگ اور امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں مولانا وسیم سبحانی نے مجالس عزا کے مرکزی اجتماعات سے خطاب کیا جبکہ شہر کی تمام امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے دوسری جانب ماتمی پڑوں کے سلسلے میں یکم محرم الحرام کو سخی پیر کالونی سے محمد عرس کا پڑ غلام مصطفی کے زیر اہتمام، درگاہ سخی پیر نزد میمن محلہ سے نجم الدین منشی کا پڑ وسیم عباس اور اعتماد حسین کے زیر اہتمام،  کھوکھر محلہ سے پخالیوں کا پڑ انصار علی کے زیر اہتمام،  ٹنڈو طیب سے چمن کا پڑ محمد جمن کارو قمبرانی کے زیر اہتمام، ٹنڈو آغا سے مرزا عنایت علی کا پڑ ظہیر حسین مرزا کے زیر اہتمام، شاہو کالونی ٹنڈو آغا سے معصومین کا پڑ فیروز علی چنہ کے زیر اہتمام،  نسیم نگر قاسم آباد سے راشد شاہ کا پڑ اور گوٹھ محبت ماچھی لطیف آباد نمبر 3 سے میر نصیر خان کےپڑ برآمد ہوئے۔شہر کی تمام امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جملہ ماتمی پڑ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے واپس انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

تازہ ترین