• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا منشور کھاؤ پیو اور مال بناؤ ہے، ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو، شہید بشیر خان قریشی، مرتضیٰ بھٹوشہید اور دیگر شہداءیا غیر یقینی حالات میں وفات پانے والوں سمیت سندھ کے تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنس ٹاؤن میں کارکنوں سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے قانون سے مذاق کیا جا رہا ہے، جو جتنا بااثر ہے وہ اتنا ہی قانون اور آئین سے بالاتر ہے،انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور اسپتالوں پر عدالتی چھاپوں کے بعد حکومتی کارکردگی کے جھوٹے دعوے ظاہر ہوگئے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں نہ ادویات، ہزاروں اسکولوں کی عمارتیں تباہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی کا منشور کھاؤ پیو اور مال بناؤ ہے جمہوریت اور شہداءکے جھوٹے نعرے لگا کر اداروں کو تباہ کردیا گیا ۔

تازہ ترین