• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سفیر کا عشائیہ ملکی صورتحال موضوع سخن

اسلام آباد (حنیف خالد) ایران کے مقدس ہفتہ دفاع و فتح کی سالگرہ پر ایرانی سفیر مہدی ہنردوست اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محسن ریاضت نے جمعہ کو پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل بلال مہمان خصوصی تھے استقبالیے کے شرکاء کا موضوع سخن ملک کی سیاسی صورتحال بنی رہی ہر کوئی ایک دوسرے سے صرف یہ سوال دریافت کرتا رہا کہ پاکستان میں آئندہ کے دنوں میں کیا ہونے والا ہے کیا ٹیکنوکریٹ حکومت بنے گی اس کا سربراہ کون ہوگا جبکہ ذی شعور مہمان یہ جواب دیتے دیکھے گئے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے نہ صرف تین دن میں قومی اسمبلی سے منتخب کرایا بلکہ کابینہ کے تمام وزراء کو ہدایت کر رکھی ہے کہ تمام وزراء خصوصی معاونین ارکان پارلیمنٹ شاہد خاقان عباسی سے بھرپور تعاون کریں تقریب میں سیاسی جماعتوں مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے سفیر ایران نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً استقبال کیا۔

تازہ ترین