• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش سے تعلق، ڈپٹی کمشنر جنرل کو گرفتار ملزم سے متعلق ثبوت جمع کرانیکی ہدایت

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق اور امریکا میں حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے  ملزم   کے والد  کی بیٹے کی امریکا حوالگی روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی  ، سرکاری وکیل نے کیس کی تیاری کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا، عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ملزم سے متعلق ثبوت اور شواہد جمع کرانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین