• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کے پریس ایکریڈیشن کارڈ منسوخ، فہرست تیار کرنے کی ہدایت

کراچی(خورشید عباسی) محکمہ اطلاعات سندھ نے ایسے تمام صحافیوں کےپریس ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیئےجو سرکاری ملازمین ہیں اور تمام افسران کوان کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پریس ایکریڈیشن کارڈ اس حلف نامے کے بعد جاری ہوگا جس میں پریس ایکریڈیشن حصول کرنے والا صحافی تحریری حلف جمع کرائیگا کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ہے۔ واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ بینچ حیدر آباد نے سندھ بھر کے تمام کمشنر زکو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ایسے تمام صحافیوں کے پریس ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کئے جائیں جو سرکاری ملازمین ہیں۔

تازہ ترین