• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں اوبر سروس پر پابندی ،40ہزار ڈرائیورز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)لندن میں ’’اوبر ‘‘سروس پر پابندی لگادی گئی، اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا،40ہزار ڈرائیورز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن(ٹی ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اوبر پر آئندہ ماہ سےلندن میں پابندی ہوگی کیوں کہ اوبر اپنے ڈرائیورز کی جانب سے کئے گئے جرائم کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا ہے، مزکورہ اعلان کے بعد لندن میں اوبر میں 40ہزار ڈرائیور کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے خلاف آن لائن پٹیشن پر صرف 7گھنٹے میں 3لاکھ افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ اوبر نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔

تازہ ترین