• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کمیونٹی دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں، نکولاسٹرجن

گلاسگو( طاہر انعام شیخ) سکاٹ لینڈ کی سربراہ فرسٹ منسٹر نکولاسٹرجن نے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی بھی دہشت گردی کے خطرے سے اتنی ہی دوچار ہے جتنا کہ دیگر مقامی کمیونٹی ہے، ہمارے نزدیک مسلم کمیونٹی اس طرح کے واقعات کی ذمہ دار نہیں۔ ہم سب نے مل کر ان افراد کے خلاف لڑنا ہے، جو دہشت گردی کو فروغ دینے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ہماری حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ نکولا سٹرجن جنگ اور جیو کے اس سوال کا جواب دے رہی تھیں کہ لندن میں ٹرین بم کے نئے واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی خوف وہراس کا شکار ہے اور ملک میں جو اسلاموفوبیا اور قتل پرستی بڑھ رہی ہے ان کی حکومت اس کے تدارک کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے۔

تازہ ترین