• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر لبریشن سیل کا پیسہ فضولیات پر خرچ ہورہا ہے، سعید چوہدری

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیرلبریشن سیل کا پیسہ فضولیات پر خرچ ہورہا ہے ۔ قوم کے اس پیسے کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے خرچ نہیں کیا جارہا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر قوم کو بتائے کہ جنیوا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی کمپین کیوں نہیں چلائی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوئی پوسٹر کمپین نہیں چلائی اور نہ ہی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھارتی لابی کو بے نقاب کرنے کیلئے جنیوا میں کوئی کیمپ لگایا۔ ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ برانچ فرنٹ کے سینئر نائب صدر محمد سعید چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اصولاً جنیوا میں فری کشمیر کے پوسٹر لگے ہونے چاہئے تھے۔ مگر ایسا نہ کرکے آزاد کشمیر حکومت اور وزیراطلاعات آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے ساتھ عدم دلچسپی ظاہر کرکے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہی حال اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوتا ہے۔ محمد سعید چوہدری نے کہا شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر نے جنیوا جاکر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے اصولی موقف کی بات نہیں کی۔ کشمیری لیڈروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک مشترکہ موقف پر جمع ہوکر بیرون ملک کے دورے کریں۔

تازہ ترین