• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھر میں پی ٹی آئی کو بڑی عوامی طاقت میں بدل دیں گے

نیوکاسل (پ ر)پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک، سینئر نائب صدر محمد اشفاق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چیف آرگنائزر لالہ عجائب، نائب صدر اکرام ارشاد، نائب صدر چوہدری محمد ممتاز، ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد صغیر اور فنانس سیکرٹری چوہدری صابر پوٹھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے کبھی توڑا نہیں جائے گا، ہم قائد کشمیر کے ساپی ہیں کشمیر کاز کے لئے انکی تاریخی خدمات کی وجہ سے عوام انہیں اپنا قائد سمجھتے ہیں، عمران خان پاکستان میں تبدیلی کی امید ہیں، لاکھوں نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان میں عمران خان اور آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی عوامی لیڈر ہیں۔ برطانیہ میں پی ٹی آئی کشمیر کو سب سے بڑی عوامی طاقت میں بدل دیں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے وژن، فلسفے اور پیغام کو ہرفرد تک پہنچائیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائدپاکستان اور قائدکشمیر کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور کرپشن کے خاتمے میں پورا کردار ادا کریں گے۔ آزاد کشمیر سیاست پر شب خوان مارنے والا اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے لوگوں کے ضمیر خرید کر تخت و تاج کے مزے لوٹے ساری زندگی کے لئے نااہل ہوگا، عدالت عالیہ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انشااللہ جلد آزاد کشمیر سے نواز شریف باقیادت کا خاتمہ ہوگا انکی بھی بنیادیں ہل چکی ہیں پی ٹی آئی نارتھ آف انگلینڈ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں اب پاکستان میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

تازہ ترین